اسلام آباد(آن لائن)امریکا سے فائزر ویکسین کی مزید 47 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں۔امریکی سفارتخانیکی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکاسے فائزرویکسین کی مزید47 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچی ہیں۔امریکی سفارتخانیکا کہنا ہیکہ پاکستان کے لیے امریکا کی طرف سے عطیہ کردہ ویکسین کی مجموعی تعداد لگ بھگ 5 کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔امریکی سفارتخانیکے مطابق امریکا اب تک دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی 45کروڑ 30 لاکھ خوراکیں عطیہ کرچکا ہے۔