بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید

datetime 20  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاع پر آپریشن میں 5 دہشتگرد مارے گئے،دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے پاک فوج کا ایک سپاہی شبیر احمد شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے

ضلع شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 دہشتگرد مارے گئے جن میں حبیب نواز عرف شکیل، وحید اللہ، عبدالرحمان، محمد اللہ شامل ہیں جبکہ ایک دہشتگرد کی شناخت کی جارہی ہے۔آئی ایس پی آر کا کہناہے کہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا جس میں سب مشین گنز، ہینڈ گرنیڈز اور بڑی تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آرکے مطابق سپاہی شبیر احمد نے بہادری سے لڑتے ہوئے اور دہشت گردوں کو جانی نقصان پہنچاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، شہید ہونے والے 28 سالہ سپاہی شبیر احمد کا تعلق کوئٹہ سے تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…