جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

شیخو پورہ،8 ویں جماعت کی طالبہ سے 2 نوجوانوں کی اجتماعی زیادتی

datetime 20  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخو پورہ(این این آئی) محلہ غریب آباد میں 8 ویں جاعت کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے محلہ غریب آباد میں 8 ویں جاعت کی طالبہ سے 2 نوجوانوں نے اجتماعی زیادتی کی اور فرار ہوگئے۔

ڈی پی او شیخ فیصل مختار کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کے والد مجاہد علی کی مدعیت میں 3 نوجوانوں کیخلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ڈی پی او شیخ فیصل مختار کے مطابق ایف آئی آر میں متاثرہ بچی کے والد نے بیان دیا ہے کہ طالبہ گوجرانوالہ روڈ کی آبادی کوٹ رنجیت کی رہائشی ہے، بچی گھر میں ہی موجود تھی، ایک ملزم گھر کے باہر آیا اور بچی کو سہیلی سے ملوانے کے بہانے گھر سے اغواء کر کے موٹر سائیکل پر آبادی غریب آباد میں لے آیا، جہاں 2 ملزمان نے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ان کا ایک ساتھی پہرہ دیتا رہا۔ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے فوری بعد کاروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں میں تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں شعیب ،اکبر اور محسن شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے طالبہ کو گھر سے باہر بلانے کیلئے استعمال ہونیوالے موبائل فون کا ڈیٹا بھی حاصل کر لیا گیا ہے، جبکہ بچی کو میڈیکل کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، رپورٹ آنے کے بعد ملزمان کے خلاف باضابطہ کاررروائی شروع کی جائے گی اور ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان جمع کروا کر ملزمان کو قرار واقعی سزا دالوائی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…