اسلام آباد (آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد ایک نئی ڈیل کی ناکام کوشش ہے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ناکام بنائیں گے ۔اتوار کے روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پیش
کرنے کا اعلان کیا گیا، یہ اعلان ایک نئی ڈیل کے لیے سودے بازی کی کوشش ہے، تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ، اتحادی مل کر شکست دیں گے،ہم متحد ہو کر احتساب سے بچنے والوں کی کاوشیں ناکام بنائیں گے،وزیراعظم متواتر کہہ چکے ہیں این آر او کا امکان صفر ہے۔