پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملک سے 341 خطرناک شوٹرز اور اشتہاری فرار ہو گئے

datetime 19  فروری‬‮  2022 |

لاہور (مانیٹرنگ، این این آئی) پاکستان سے 341 خطرناک شوٹرز اور اشتہاری ملزمان فرار ہیں، اس بات کا انکشاف نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے، رپورٹ کے مطابق ان اشتہاری ملزمان کو ابھی تک بیرون ملک سے واپس نہیں لایا جا سکا ہے۔ نجی ٹی وی نے انٹر پول کو دی جانے والی 160 خطرناک شوٹرز اور اشتہاری ملزمان کی تفصیلات حاصل کر لی ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ان خطرناک ملزمان کو پکڑنے کے لیے تفصیلات انٹر پول کوبھیج دی ہیں، مطلوب شوٹرز اور اشتہاری ملزمان کی تفصیلات وزارتِ داخلہ کے ذریعے انٹر پول کو دی گئیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت بھی لاہور میں متعدد شوٹرز موجود ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے ان شوٹرز کو دیرینہ دشمنی اور بھتہ خوری کے لئے آپریٹ کیا جا رہا ہے، انہی شوٹرز کے ذریعے بلال یاسین، عابد باکسر اور ایف بی آر کے سلمان بٹ پر فائرنگ کرائی گئی۔ دوسری جانب محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق رکن قومی اسمبلی کو سرکاری زمین کی غیر قانونی منتقلی کرنے والے ڈپٹی کمشنر آفس لیہ کے سپرٹنڈنٹ کوگرفتارکر لیا۔ اینٹی کرپشن کے ترجمان کے مطابق محمد سعید نے لیہ سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی ثقلین شاہ کو جعلسازی سے 494کنال سرکاری زمین حاصل کرنے میں مدد فراہم کی۔ملزم نے چک نمبر 170/TDAاور 172/TDAمیں سرکاری زمین سابق ممبر قومی اسمبلی کو منتقل کی۔ثقلین شاہ کومنتقل ہونے والی 172کنال اراضی کا انتقال خارج کروادیا گیا ہے، باقی زمین کی سرکار کو منتقلی کے حوالے سے عدالت میں کیس زیر سماعت ہے۔ اینٹی کرپشن پنجاب نے مقدمہ میں نامزد دیگر ملزمان کے خلاف عدالت میں چالان جمع کروادیئے ہیں۔ ثقلین شاہ بخاری سمیت مقدمہ میں نامزد دیگر ملزمان عدالت سے عبوری ضمانت پر ہیں۔

ایک اور کارروائی میں اینٹی کرپشن نے گورنمنٹ کالج کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال کرنے پر بلڈنگ ڈپارٹمنٹ سے 9لاکھ روپے کی ریکوری کر لی۔بلڈنگ ڈپارٹمنٹ راجن پور کے خلاف انکوائری نمبر 151/21میں ریکوری کی گئی۔گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج فاضل پور کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال کیا گیا۔وصول کئے گئے 9 لاکھ 24 ہزار روپے سرکاری خزانے میں جمع کروادیئے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…