جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

”محسن بیگ سے ہماری کوئی ہمدردی نہیں ہے ” شاہد خاقان عباسی

datetime 19  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن )مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کامیاب ہو گی ، راستہ بہت ہموار ہے،وزیر اعظم عدم اعتماد سے گھبرا کر ہر قسم کی باتیں کر رہے ہیں ،رہنمائوںکو اپنے عمل سے ثابت کرنا ہوتا ہے ۔آپ نے بہت گالیاں نکال لیں ،نواز شریف کو لوگ آج بھی یاد کرتے ہیں ۔کوئی شخص آج عمران خان

کے ساتھ چلنے کو تیار نہیں ہے۔وزیروں مشیروں کی پوری فوج ہے ،مہنگائی کے بارے میں بتاتے نہیں ۔آج عمران کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی لوگ ان کے جلسوں میں آنے کو تیار نہیں ہیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا وزیراعظم کے منڈی بہاوالدین میں جلسے سے خطاب کے موقع پر ضلع بھر کی پولیس موجود تھی ، وزیر اعظم پھر بھی گراؤنڈ نہیں بھر سکے ۔وزیر اعظم عوام کو بتا رہا ہے کہ کیا اور کتنے مسائل کئے ہیں،وہ عوام کو مستقبل بہتر بنانے کی بات کر رہے تھے ۔ہمیں خوشی ہے کہ اب بہانے بناتے تھے اب وہ قومی نہیں ہے ۔ماضی کی حکومتوں کو مسائل کا زمہ دار ٹھہراتے تھے ۔اب مسائل کا زمہ دار پوری دنیا کو قراردے رہے ہیں ۔چینی آٹا دوگنی قیمت پر بک رہا ہے ۔پٹرول کی قیمتوں میں آٹھ فیصد اضافہ کیا گیا جو دنیا میں کہیں نہیں ہوتا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا یہ دنیا کی سازش ہے عمران خان کیخلاف کہ چینی اور آٹا دگنی قیمت کی جارہی ہے۔دنیا کی تاریخ میں ایسے کوئی ملک نہیں جہاں 12

فیصد پیٹرول میں اضافہ ایک دن میں ہوا ہو۔ملک میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ بھی بین الاقوامی قصور ہے۔عوام تو کہتے ہیں ہماری ذمہ دار کون ہے۔صرف دو ماہ میں بجلی کا ریٹ 8 روپے بڑھ گیا ہے۔اگر ایل این جی خرید نہیں سکتے تو کیا قصور عوام کا ہے؟۔کیا آپکی نالائقی اور چوری کو عوام بھگتیں گے؟۔کرپٹ ترین لوگ اس کابینہ کی میز پر

بیٹھے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا وزیر اعظم کے مطابق ادویات کی قیمت بھی عالمی قوتوں کا قصور ہے اس حکومت کا کوئی قصور نہیں ہے ۔پانچ سال ہم نے حکومت کی بجلی کا ریٹ آٹھ روپے نہیں بڑھا ۔انہوں نے دو ماہ میں قیمتیں بڑھا دیں۔آپ کی نالائقی اور سری قوم بھگتے گی ۔ساڑھے تین سال سے کرپشن کی بات کر رہے ہیں اپنوں کا حساب کر لیں ۔حکومت

کا ریکارڈ آپ کے پاس ہے کوئی ہمارا ریکارڈ ملا آپ کو ۔کیا چیئرمین نیب کو آج کوئی کرپشن ملی ہے ۔چھ لیگی رہنماؤں پر کیس ہے ایک پر بھی کرپشن کا کیس نہیں ہے ۔ہمارے کیسز کی سماعت پر کیمرے لگا ئیں تو پتہ چلے گا ۔عدالتوں میں کیمرے لگا کر قوم کو حقائق دکھائیں کون سی کرپشن ہوئی ۔ریاست مدینہ کا داعی کا عمل اور باتیں آپ کے سامنے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی

کا کہناتھا عدم اعتماد سے گھبرا کر ہر قسم کی باتیں کر رہے ہیں ۔ مجھے محسن بیگ سے کوئی ہمدردی نہیں،مجھے ہمدردی مراد سعید سے ہے ۔ وہ جیسے ہی جیتا وہ اسمبلی کا ممبر ہے ،پارلیمان کو انکی عزت کا خیال کرنا چاہیے ۔ہم محسن بیگ سے پوچھتے کہ آپ کون ہوتے ہیں کسی کی عزت اچھالنے والے ؟۔محسن بیگ کے گھر پر درخواست کی وصولی کے

روز ہی چھاپہ مارا ۔محسن بیگ کو قانون توڑنے پر جواب دینا ہو گا ۔کسی کو صحافی پر تشدد کر ے کا حق نہیں ہے ۔جو سب کو گالیاں نکالتے ہیں ،مریم کے بارے میں جو کہا گیا پھر اس کے مقدمے بھی درج کریں ۔ شفقت محمود کو صفحہ 273 نکال دینا چاہیے ۔جو کچھ آپ نے کیا ،اس کا جواب دہ ہونا پڑے گا۔ شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا عدم اعتماد کامیاب ہو گی ،

آج راستہ بہت ہموار ہے ۔عدم اعتماد ضرور کامیاب ہوگی ۔عالمی منڈی میں ایک سو بیس ڈالر تک بھی قیمت گئی تھی ۔آج مہنگا فروخت ہونیوالا تیل دو ماہ پہلے کا ہے جب قیمت کچھ اور تھی ۔رہنمائوں کو اپنے عمل سے ثابت کرنا ہوتا ہے ۔آپ نے بہت گالیاں نکال لیں ،نواز شریف کو لوگ آج بھی یاد کرتے ہیں ۔کوئی شخص آج عمران خان کے ساتھ چلنے کو تیار نہیں ہے ۔وزیروں مشیروں کی پوری فوج ہے ،مہنگائی کے بارے میں بتاتے نہیں ۔آج عمران کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی لوگ ان کے جلسوں میں آنے کو تیار نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…