کراچی (این این آئی)معروف پاکستانی روسٹر، یوٹیوبر اور اداکار ارسلان نصیر نے ملکی میں پیٹرول کی آسمان کو چھوتی قیمتوں پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔ ارسلان نصیر نے ٹوئٹر پر پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہونے پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔اْنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’ نہیں تو آپ کہ خیال میں ارطغرل کیوں دکھایا جا رہا تھا؟’۔اْنہوں نے مزید لکھا کہ’ اسی لئے تاکہ عوام گاڑی کے بجائے گھوڑوں پر سفر کرے’۔