منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

تنخواہ نہ ملنے پر پریشان صحافی نے نیوز روم میں خودکشی کر لی

datetime 19  فروری‬‮  2022 |

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں ایک سینئر صحافی نے مبینہ طور پر تنخواہ نہ ملنے پر نیوز روم میں خودکشی کرلی۔بھارتی خبر رساں ایجنسی سے وابستہ 56 سالہ فوٹو جرنلسٹ ٹی کمار کو پیر کے روز اپنے دفتر میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ وہ یو این آئی کے لیے تامل ناڈو میں

بیورو چیف تھے۔صحافی ٹی کمار کی موت نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور صحافیوں کو درپیش مالی مسائل کے بارے میں سوالات کھڑے کر دیے ۔صحافتی ادارے کے ملازمین نے الزام لگایا کہ ادارے نے انہیں گزشتہ 60 ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کیں جس کی وجہ سے کمار کو شدید مالی مسائل کا سامنا تھا۔کئی ملازمین اس صورت حال میں لیبر کورٹ سے رجوع کرنے پر مجبور ہو گئے ۔تاہم صحافتی ادارے کے چیف ایڈیٹر اجے کمار کول نے اسے افسوسناک واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کو معاملے کی صحیح طریقے سے تحقیقات کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ خودکشی کا ایسا کوئی نوٹ نہیں ملا جس میں آنجہانی صحافی نے لکھا ہو کہ وہ مالی دبا یا تنخواہ کی عدم ادائیگی کی وجہ سے انتہائی قدم اٹھا رہے ہیں۔ کچھ لوگ اس حوالے سے غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔بھارت کے سینئر صحافی وشوا وشواناتھ نے ٹوئٹر پر کمار کی موت کے بارے میں سب سے پہلے پوسٹ کیا جس کے بعد کئی دیگر صحافیوں نے ان کی پیروی کرتے ہوئے اس واقعے پر صدمے اور غم کا اظہار کیا۔تمل ناڈو کے وزیراعلی ایم کے سٹالن نے کمار کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور اہل خانہ کے لیے تین لاکھ روپے معاوضے کا بھی اعلان کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…