پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

جماعت نہم جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات برائے سال2021کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

datetime 18  فروری‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کی جانب سے (SSC-Part I) جماعت نہم جنرل گروپ ریگولرو پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2021 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیاہے۔ اس موقع پر ناظم امتحانات ظہیرالدین بھٹواور رزلٹ کمیٹی کے

ممبران بھی موجود تھے۔ طلبا وطالبات یہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.bsek.edu.pk پردیکھ سکتے ہیں اور ایس ایم ایس سروس پر نتائج معلوم کرنے کیلئے bsekلکھ کر اسپیس دیں اور اپنا رول نمبر لکھ کر 8583 پر بھیج دیں۔ تفصیلات کے مطابق جنرل گروپ ریگولر میں 12349 طلبا و طالبات رجسٹر ڈ ہوئے جن میں سے 11526طلبا وطالبات امتحانات میں شریک ہوئے،ان میں 3206 طلبا اور9143 طالبات شامل تھیں، غیر حاضر طلبا و طالبات کی تعداد 823 رہی۔ تمام پرچوں میں کامیاب طلبا و طالبات کی تعداد11120رہی اور کامیابی کا تناسب 96.48 فیصد رہا۔ اسی طرح جنرل پرائیویٹ گروپ میں 6988 طلبا و طالبات رجسٹرڈ ہوئے جن میں سے 6249 طلبا و طالبات امتحانات میں شریک ہوئے، امتحانات میں شامل ہونے والوں میں 5017 طلبا اور 1971طالبات شریک ہوئیں۔ غیر حاضر طلبا و طالبات کی تعداد 739رہی۔ تمام پرچوں میں کامیاب طلبا و طالبات کی تعداد 5700 رہی اور کامیابی کا تناسب 91.21 فیصد رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…