اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات اور آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کے حوالے سے سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ۔ سی ٹی او نے سیاہ پیپر شیشے والی گاڑیوں کیخلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری کر دیئے ۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نوید ارشاد نے کہاکہ
شہریوں کی طرف سے کسی قسم کا عذر قابل قبول نہیں ہو گا۔ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظرسرکل کے تمام انچارجز کو سیاہ شیشے والی گاڑیوں کے متعلق سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی ۔ نوید ارشاد نے کہاکہ شہر کے تما م داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کو سخت بنانے کا حکم بھی جاری کر دیا گیا