سا ہیوال(این این آئی) ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک اور ایڈ منسٹریٹر ضلع کونسل کی ہدایت پر غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع چار غیر قانونی ہائوسنگ کالونیوں کو سیل کرد یا گیا ۔سیل کی گئی ہاوسنگ کالونیوںمیں خاوربلاک، الحرم سٹی، ایان بلاک اور ماسٹر سٹی شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے کہا ہے کہ غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کے خلاف آپریشن جاری رہے
گا اور سوسائٹیز کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں گے اور ہائوسنگ کالونیوں کے مالکانکی گرفتاریاں کر نے کی بھی ہدایت کر دی گئی ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹی این او سی کے بغیر تعمیرات کر کے قوانین کی خلاف ورزی کے مر تکب ہو رہے ہیں اور عوام سے لوٹ مار کا عمل جاری ہے جسے کسی صورت بر داشت نہیں کیا جائے گا۔