جڑانوالہ(آن لائن)کنٹریکٹ ملازمین کومستقل کرنے کیلئے قانون میں مزیدنرمی کافیصلہ کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نیریگولرائزیشن ایکٹ میں ترمیم کافیصلہ کرلیا۔ کنٹریکٹ پربھرتی گزٹڈآفیسرزکومستقل ہونیکیلئے3مواقع ملیں گے، کنٹریکٹ پر بھرتی گزٹڈآفیسرزکو پبلک سروس کمیشن کاامتحان دیناہوتاہے۔ اس سے پہلے مستقل ہونیوالوں کوصرف ایک چانس ملتاتھا،ترمیم کیبعد مختلف محکموں کیسینکڑوں ملازمین فائدہ اٹھائیں گے۔نئی ترامیم کی منظوری کیلئیسمری قائمہ کمیٹی قانون کوارسال کردی گئی، قائمہ کمیٹی اورکابینہ کی منظوری کیبعدپالیسی پرعملدرآمد ہوگا