منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

آپ ہمیشہ بین کٹنگ کا انٹرویو ہی کیوں لیتی ہیں؟ حسن علی کا ایرن سے سوال سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

datetime 18  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان سْپر لیگ میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسن علی نے پشاور زلمی کے بین کٹنگ کے انٹرویو کے دوران آکر ایرن سے شکوہ کیا ہے کہ آپ ہمیشہ بین کٹنگ کا انٹرویو ہی کیوں لیتی ہیں؟ ۔ تفصیلات کے مطابق پریزنٹر ایرن ہالینڈ میچ کے بعد

اپنے شوہر اور پشاور زلمی کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے بین کٹنگ کا انٹرویو لے رہی تھیں۔ انٹرویو کے دوران حسن علی بیچ میں آجاتے ہیں اور ایرن سے سوال کرتے ہیں کہ آپ ہمیشہ بین کٹنگ کا انٹرویو ہی کیوں کررہی ہوتی ہیں؟حسن علی یہ شکوہ کرنے کے بعد کیمرے کے پاس سے ہٹ جاتے ہیں اور ایرن ہالینڈ، بین کٹنگ سے اپنا انٹرویو جاری رکھتی ہیں۔حسن علی کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں، کوئی انہیں پی ایس ایل کا سب سے بڑا ’انٹرٹینر‘ قرار دے رہا ہے تو کوئی اس لمحے کو پی ایس ایل کا بہترین لمحہ قرار دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو دس رنز سے شکست دے کر پلے آف کیلئے اپنے امکانات روشن کر لیے ہیں۔گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد سات وکٹ پر196رنز بناسکی، تین لگاتار میچ جیت کر پشاور نے ٹورنامنٹ میں کم بیک کیا۔ پشاور نے نویں میچ میں پانچویں کامیابی حاصل کی ،اسلام آباد نے8میں سے چار میچ جیتے اور چار ہارے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…