لاہور (این این آئی)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز میں شامل جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر کے ہم شکل بلال طاہر نے ایک بار پھر ملاقات کی خواہش ظاہر کر دی ۔جنوبی افریقی اسپنر کے ہم شکل بلال طاہر ملتان سلطانز اور عمران طاہر کو اسپورٹ کرنے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم پہنچے۔بلال طاہر نے کہا کہ میں 13 سال سے کوشش کر رہا ہوں کہ عمران طاہر سے
ملاقات کروں۔انہوں نے کہا کہ مجھے اللہ تعالی نے ہی ایسا بنایا ہے کہ عمران طاہر سے شکل ملتی ہے، میں جہاں سے بھی گزرتا ہوں لوگ کہتے ہیں عمران طاہر گزر رہا ہے۔بلال طاہر کا کہنا ہے کہ میں بھی کرکٹ کھیلتا ہوں اور میں سیلیبریشن بھی عمران طاہر کی طرح کرتا ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز بہت اچھا پرفارم کر رہی ہے، انشاء اللہ اس بار جیت بھی ملتان کی ہی ہو گی۔