کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کوتیزی کا رجحان رہا ۔مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ایک موقع پر265پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس45700کی سطح عبور کر گیا تھامگر کاروبار کے اختتام تک یہ سطح قائم نہ رہ سکی تاہم ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 45500 اور45600کی نفسیاتی حدوں کو عبور کرگیا۔سرمایہ کاروں کی
جانب سے بینکنگ، ٹیلی کام،انرجی،پاور اوردیگر سرگرم سیکٹر میں خریداری ہونے سے کاروبار میں تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں26ارب86کروڑ روپے سے زائدکا اضافہ ہوا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کا آغاز تیزی کے سا تھ ہوااورکے ایس ای100انڈیکس میں234.77پوائنٹس بڑھ کر 45675.87پوائنٹس ہو گیا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 105.05پوائنٹس کے اضافے سے17803.93پوائنٹس پر آگیا۔ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس112.97پوائنٹس بڑھ کر31255.99پوائنٹس اورکے ایم آئی 30انڈیکس446.48پوائنٹس اضافے سے73955.13پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری مندی کے باعث مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ26ارب86کروڑ33لاکھ63ہزار633روپے بڑھ کر 77کھرب96ارب36کروڑ28لاکھ39ہزار406روپے پر پہنچ گیا ۔ شیئرز مارکیٹ میں جمعہ کو19کروڑ40لاکھ53ہزار663 حصص کے سودے ہوئے جبکہ گزشتہ روز جمعرات کو 15کروڑ28لاکھ62ہزار750 شیئرز کا کاروبار ہوا تھا ۔ مجموعی طور پر333کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے179کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،131میں کمی اور23کمپنیو ں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے بینک آف پنجاب6کروڑ3لاکھ،سونیری بینک 1کروڑ63لاکھ،ٹیلی کارڈ لمٹیڈ1کروڑ11لاکھ،سوئی ناردرن گیس98لاکھ83ہزار،کے الیکٹرک87لاکھ99ہزار،ہم نیٹ ورک60لاکھ30ہزار، ورلڈ کال ٹیلی کام 56لاکھ حصص کے ساتھ سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے نیسلے پاکستان اوریونی لیور فوڈز کے شیئرز کے داموں میں تیزی رہی جنکے بھا99روپے اور500روپے بڑھ کر بالترتیب5749روپے اور21500روپے پر پہنچ گئے جبکہ نمایاں کمی اللہ وسایا ٹیکسٹائل اورباٹا پاکستان کے حصص کے داموں میں رہی جنکی قیمتیں127.66روپے اور71.50روپے گھٹ کر بالترتیب1574.56روپے اور2101روپے رہ گئیں۔