لاہور( این این آئی)پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ کے دوران تماشائی کھیل سے تو خوب لطف اندوز ہوئے ، ساتھ ہی شاہنواز دھانی ، امپائر علیم ڈار اور محمد رضوان کے مختلف انداز نے بھی ناظرین کو خوب محظوظ کیا۔قذافی اسٹیڈ یم میں
ملتان سلطانز کے بولر شاہنواز دھانی نے نور احمد کو آئوٹ کیا اور عمران طاہر کی طرح دوڑ لگا دی ، ڈک آٹ میں بیٹھے سر ویون رچرڈز سے داد وصول کی۔اس کے بعد نئے آنے والے بیٹر نسیم شاہ انہیں بیٹ دکھایا اور میدان میں بلایا۔ شاہنواز دھانی نے اگلی وکٹ نسیم شاہ کی اڑائی اور پھر دوڑلگائی جنہیںامپائر علیم ڈار شرارتاً بازو پھیلا کر انہیں روکنے کی کوشش کی ، اس منظر سے کمنٹیٹرز بھی خوب لطف اندوز ہوئے۔نسیم شاہ کا پویلین واپس لوٹتے ہوئے دوستانہ طرز میں دھانی کو بیٹ سے مارنے کا انداز سب کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے ۔شاہنواز دھانی کے اس انداز نے سب کے دل جیت لئے ہیں اور ان کی ویڈیو پاکستان سپر لیگ کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی جاری کی گئی ہے جس کو شائقین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔