کراچی (این این آئی) لاہور کے لیئے کراچی سے روانہ ہونے والی پرواز میں مسافر فیملی کے سامان سے 19 لاکھ کا سونا چوری ہوگیا۔ایس ایس پی عرفان بہادر کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر شبینہ ناز 12 فروری کو کراچی سے سیال ایئر کی پرواز پی ایف 145 سے لاہور گئیں۔ کراچی ایئرپورٹ پر بک کرایا گیا سامان فیملی لاہور ایئرپورٹ پر وصول کرکے ہوٹل پہنچی۔فیملی نے ہوٹل میں سامان چیک کیا تو ڈائمنڈ سیٹ اور 19 لاکھ مالیت کے زیور بیگ سے غائب تھے، جس پر پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔