لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب میں بھی تحریک عدم اعتماد لانے کے حوالے سے متحرک ہو گئی،صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے کمیٹی تشکیل دیدی ،حمزہ شہباز بھی پنجاب میں تحریک عدم لانے کے لئے متحرک ہو گئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق کمیٹی میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر راناثنا اللہ،خواجہ سعد رفیق ، سیف الملوک کھوکھر،سردار اویس لغاری ،خواجہ عمران نذیر،خواجہ سلمان رفیق اور راحیلہ خادم حسین شامل ہیں۔ (ن) لیگ کے رہنمائوں کو عدم اعتماد کامیاب کرنے کا ٹاسک دیدیا گیا ہے ۔