منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

اگلے چند ماہ میں مہنگائی پر قابو پا لیں گے ،شوکت ترین نے پھر عوام کو تسلی دلادی

datetime 17  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات شوکت ترین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کیلئے مہنگائی بڑا چیلنج ہے جسے اگلے چند ماہ تک قابو کر لیا جائیگا، حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے اگلے چند دنوں میں تین سے چار نئے پروگرام متعارف کرانے جا رہی ہے۔

ایک انٹرویویرمیں انہوں نے کہا کہ حکومت کی تمام تر توجہ لوئر مڈل کلاس اور تنخواہ دار طبقے کی آمدن میں اضافے کے ذریعے مہنگائی پر قابو پانے پر مرکوز ہے، لوگوں کی آمدن بڑھے گی تو خوشحالی آئیگی۔ شوکت ترین نے کہا کہ حکومت نے غریب لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے کامیاب جوان، احساس راشن اور کامیاب پاکستان جیسے متعدد پروگرام شروع کئے ہیں، اسی حوالے سے حکومت اگلے چند دنوں میں مزید تین سے چار پروگرام متعارف کرانے جا رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتیں عالمی مارکیٹ سے منسلک ہیں، بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتیں بڑھیں تو پاکستان میں بھی حکومت کو قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑتا ہے۔ وفاقی وزیر نے امید ظاہر کی ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی میں کمی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو گی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے غیرضروری درآمدی اشیا پر ڈیوٹی بڑھائی ہے اور اس پالیسی کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں، دسمبر اور جنوری کے دوران غیرضروری درآمدی ایشیا میں 7.6 بلین ڈالر سے 5.9 بلین ڈالر کمی ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…