پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

اہم ترین2 وزیروں کی کابینہ چھوڑنے کی تیاریاں سینئرصحافی نے اندر کی خبر دیدی، حکومتی صفوں میں کھلبلی

datetime 17  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ملکی سیاسی حالات حکومت کے مخالف چل رہے ہیں، یہ حالات چند ماہ قبل کے حالات سے قطعی مختلف ہیں، حکومت کو اس وقت بہت بڑا خطرہ لاحق ہے، 2 وزرا ایسے ہیں جن سے باضابطہ بات ہوئی ہے جس میں انہوں نے

پی ٹی آئی چھوڑنے کے ارادے کا اظہار کیا ہے لیکن صرف اس وجہ سے نہیں چھوڑ سکتے کہ ایسا کرنے کے بعد ان پر مختلف کیسز شروع ہو جائیں گے۔سینئر تجزیہ کار کا مزید کہنا تھا کہ کوششیں جاری ہیں، اپوزیشن اور حکومت دونوں اس وقت متحرک ہیں، ن لیگ کا دعویٰ ہے کہ فیصل آباد میں 7 ارکان میں سے 5 پی ٹی آئی چھوڑنے جا رہے ہیں جبکہ لیگی رہنماشاہد خاقان عباسی 22 جبکہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وزرا بھی پی ٹی آئی کو چھوڑنے کیلئے تیار ہیں، حالات ایسے جارہے ہیں کہ جیسے وزیراعظم عمران خان کہیں خود ہی مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار نہ کر لیں، یا پھر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے درست ہی کہا ہے کہ ان میں اتنی سکت نہیں ہے۔اس وقت پی ٹی آئی اور ن لیگ دونوں ہی آئندہ الیکشن کی طرف دیکھ رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جہاں ن لیگ کی جانب سے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے ملاقاتیں ہو رہی ہیں وہیں پی ٹی آئی کی جانب سے بھی ناراض پارٹیوں سے ملاقاتیں جاری ہیں، جہانگیر ترین گروپ سمیت دیگر

ناراض لوگوں کے لئے اب حکومتی کابینہ میں جگہ بنائی جائے گی اور ان کے لئے نئی گاڑیاں خریدی جائیں گی، انہیں مراعات دے کر خوش کیا جائے گا، کیونکہ اگر حکومت کو شکست سامنے سے نظر آرہی ہے تو حکومت بچانے کے لئے کچھ تو کریں گے ہی، جس کو ابھی تک وزیراعظم عمران خان کرپشن کہتے تھے اب انہوں نے بھی یہی وطیرہ اختیار کر لیا ہے، کبھی کسی کو رہائشی اسکیم دے دی تو کبھی کسی کو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…