اتوار‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

فواد چوہدری نے اپوزیشن سے پٹرول کی قیمت میں کمی کا نسخہ مانگ لیا

datetime 17  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تنقید کرنے پر کہا ہے کہ بین الاقوامی منڈی میں تیل 60 ڈالر سے 95 ڈالر پر پہنچ جائے تو حکومت قیمت کیسے نہ بڑھائے ؟ کوئی جادو کا چراغ ہے تو اپوزیشن بتا دے ۔

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل ہی وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا تھا جس پر اپوزیشن سمیت حکومت کے اتحادیوں نے بھی شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے قیمتیں واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اس حوالے سے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں گی جبکہ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے تو عوام کو پیٹرول کم استعمال کرنے کا مشورہ بھی دیا تھا۔اس اس حوالے سے فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ اپوزیشن کی جماعتیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تنقید کر رہی ہیں لیکن کسی بھی تنقید کا اہم پہلو یہ ہوتا ہے کہ آپ متبادل دیتے ہیں۔وفاقی وزیر نے لکھا کہ اب اپوزیشن بتائے کہ بین الاقوامی منڈی میں تیل 60 ڈالر سے 95 ڈالر پر پہنچ جائے تو حکومت قیمت کیسے نہ بڑھائے ؟ کوئی جادو کا چراغ ہے تو بتا دیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)


عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…