اتوار‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2026 

جب ٹیلی فون بند ہوجائیں گے اور بیساکھیاں ہٹ جائیں گی تو تحریک عدم اعتماد کو چوبیس گھنٹے نہیں لگیں گے، شاہد خاقان عباسی

datetime 14  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)گلگت بلتستان سے پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق رکن اسمبلی جاوید حسین نے پارٹی کو خیرباد کہہ کر پاکستان مسلم لیگ (ن )میں شمولیت کا اعلان کردیا جبکہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتیں عوام کی نمائندہ حکومتیں نہیں ،جب ٹیلی فون بند ہوجائیں گے اور بیساکھیاں ہٹ جائیں گی تو تحریک عدم اعتماد کو چوبیس گھنٹے نہیں لگیں گے۔

پیر کو گلگت بلتستان سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما جاوید حسین نے پاکستان مسلم لیگ (ن )میں شمولیت کا اعلان کیا اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن )کے سیکرٹریٹ میں تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل و دیگر شریک ہوئے ۔ سابق وزیرعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ جاوید حسین نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا بہتر فیصلہ کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات میں ایل اے فور سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان ہی نہیں پاکستان اور آزادکشمیر میں بھی عوام نے تینوں جماعتوں کو آزما لیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عوام پر حقیقت عیاں ہوچکی کہ صرف نوازشریف کی قیادت مسائل کو حل اور ملک کو ترقی دیتی ہے،ٹیلی فون کے سہارے بننے والی حکومتیں ٹیلی فون کے سہارے چل رہی ہیں۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتیں عوام کی نمائندہ حکومتیں نہیں ،گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کی حکومت کا فرق بڑا واضح ہے ،اگر آپ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے میں مخلص ہیں تو پارلیمنٹ میں بل لائیں ،قومی اسمبلی میں بل آئے گا تو تمام سیاسی جماعتیں اس پر فیصلہ کریں گی ۔ انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان حکومت سے ہمارے دور میں دئیے گئے اختیارات واپس لینے کی بات ہورہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ جب ٹیلی فون بند ہوجائیں گے اور بیساکھیاں ہٹ جائیں گی تو تحریک عدم اعتماد کو چوبیس گھنٹے نہیں لگیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے مسائل کی وجہ آئین سے انحراف ہے ،کوئی صدارتی نظام لانے اور کوئی اٹھارہویں آئینی ترمیم ختم کرنے کی بات کرتا ہے ،ان معاملات کا حل پارلیمنٹ میں ہے بند کمروں میں نہیں ۔

انہوںنے کہاکہ اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہنا چاہیے ،جب ووٹ کو عزت ملے گی تو مسلم لیگ (ن )ہی کامیاب ہوگی۔جاوید حسین نے کہاکہ گلگت بلتستان میں آئندہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت بننے کو کوئی روک نہیں سکتا ، پاکستان مسلم لیگ ہی گلگت بلتستان کے دیرینہ مسائل حل کرے گی۔ طارق فضل چوہدری نے جاوید حسین کو مسلم

لیگ ن میں شمولیت کا خیرمقدم کیا ۔ طارق فضل چوہدری نے کہاکہ گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی ٹوٹ بٹوٹ حکومت قائم ہے ، گلگت بلتستان کے عوام حافظ حفیظ الرحمان کو یاد کرتے ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ گلگت بلتستان کی جغرافیائی تقسیم بہت عجیب سی ہے،اس علاقے کو کنٹرول کرنا کسی ایک ادارے کے بس کی بات نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہر دس سال بعد گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کو

نقصان پہنچایا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مشرف دور میں ہمارے الیکٹ ایبل لوگوں کو توڑ کر مسلم لیگ ن کو نقصان پہنچایا گیا ،مسلم لیگ (ن )کے ٹکٹ پر گلگت بلتستان میں تمام مسالک کے لوگ منتخب ہوئے۔حافظ حفیظ الرحمان نے کہاکہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں گلگت بلتستان میں ایک اینٹ نہیں لگائی ،تحریک انصاف نے چار سال میں ملک اور گلگت بلتستان کا بیڑہ غرق کردیا ہے ،مسلم لیگ (ن )کو چھوڑ کر جانے والے وزراء انتخابات میں ہارے ،مشکل وقت میں پارٹی چھوڑنے والے لوٹوں کو واپس نہیں لیں گے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اصفہان میں دو دن


کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…