منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

میں نے ہرگز نہیں کہا تھا میاں صاحب کو ساتھ لے کر ہی آؤں گا، نواز شریف کو ساتھ لانے کے بیان پر ایاز صادق کا یو ٹرن

datetime 13  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ میں نے ہرگز یہ نہیں کہا تھاکہ میاں صاحب کو ساتھ لے کر ہی آؤں گا، میں نے

صرف یہ کہا تھاکہ کچھ بڑا ہونے والا ہے۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ پہلے بھی ملاقات ہوتی رہی ہے،میں اور سعد رفیق ہسپتال میں بھی عیادت کے لئے گئے تھے، سیاست اپنی جگہ لیکن ہماراان سے ذاتی ایک تعلق ہے۔انہوں نے کہا کہ میں دسمبر میں کہا تھا کہ کچھ بڑا ہونے والا ہے۔اس سوال کہ آپ تو میاں صاحب کو لینے گئے تھے خالی ہاتھ کیوں واپس آگئے ہیں کا جواب دیتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ میاں صاحب کو لے کر ہی آؤں گا،میں نے کہا تھاکہ میں انہیں لے کر آؤں گا یا وہ بعد میں آئیں گے لیکن یہ کہا تھاکہ کچھ بڑا ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کوئی نجومی نہیں یا شیخ رشید کی طرح پیشگوئی نہیں کرتا جو میرے دل کی آواز تھی وہ کہی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…