جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

نوازشریف نے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا واضح طور پر کہہ دیا

datetime 13  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانگلہ ہل(آن لائن)میاں نوازشریف نے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا واضع کہہ دیاہے مرکزی راہنما پاکستان مسلم لیگ(ن) ایم این اے چوہدری محمد برجیس طاہر کا کہنا ہے کہ اس بار تحریک عدم اعتماد پہلے سے مختلف ہو گی مسلم لیگ(ن) کے ورکرز کارکن اور ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے میاں نواز شریف کو سب اختیار دے دیا ہے اس سے قبل میاں نواز شریف عدم اعتماد کی بات نہیں کرتے تھے

وہ فری اینڈ فئیر الیکشن کا مطالبہ کرتے رہے تاہم گزشتہ روز ہونے والی میٹنگ کے دوران میاں نواز شریف نے الیکشن کی بات نہیں کی جبکہ تحریک عدم اعتماد کا واضع کہ دیا ہے تاہم یہ فیصلہ میاں نواز شریف نے کرنا ہے کہ پہلے وفاق میں یا صوبائی سطح پر تحریک عدم اعتماد پیش کیا جا ئے ان کا کہنا تھا کہ چئیرمین پی ڈی ایم نے فیصلہ کیا ہے کہ ممبران کی لوٹ سیل کے خاتمہ کے لئے انفرادی طور پر رابطے نہیں کئے جائیں گے تمام رابطے اور فیصلے پارٹی سربراہ کرینگے جس کے لئے ٹیمیں مقرر کر دی گئیں ہیں،چوہدری برجیس طاہر ایم این اے کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی گیم ختم ہو چکی ہے فروری یا مارچ کا نام لے کر اپنے آپ کو زندہ رکھنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے یہ اسی طرح ہے جس طرح قصاب جانور کی شہ رگ کاٹ دے اور جانور اٹھ کر بھاگ جائے عمران خان کی شہ رگ کاٹی جا چکی ہے قوم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ عمران خان کوجانا ہے کب اور کیسے جانا ہے یہ فیصلہ جلد نواز شریف کریں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے میچ کے اختتام پر چند وزراء کو اسناد کی تقسیم کے بعد باقی کابینہ کو احساس کمتری میں مبتلا کر دیا گیا ہے جو پارٹی کی تباہی کا باعث ہو گا حکومت کی طرف سے آئی ایم ایف کواختیار دے دیا گیا ہے کہ وہ اشیاء خوردونوش کی قیمتیں خود مقرر کرے آئی ایم ایف اور1857 والی ایسٹ انڈیا کمپنی میں کوئی فرق نہیں،آئی ایم ایف ملکی اداروں پر مزید قدغن لگانے جا رہی ہے جو ملک و قوم کے لئے بہتر نہیں،وہ اپنے سیکرٹریٹ میں گفتگو کر رہے تھے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…