منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم کارکردگی سے مطمئن نہیں تو ہم گھر چلے جائیں گے، شوکت ترین صحافی کے سوال پر غصے میں آ گئے

datetime 12  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ، آن لائن ) کراچی میں ایک تقریب کے دوران چلتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین سے صحافی نے سوال کیا کہ اب تک حکومت کے تین وزیر خزانہ جا چکے ہیں اور وزیراعظم کے ایوارڈ فہرست میں آپ ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہیں اگر حکومت آپ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تو کیا آپ چلیں جائیں گے، جس پر وفاقی وزیر خزانہ غصے میں آ گئے اور تلخ لہجے میں کہاکہ چلیں جائیں گے یار۔

دوسری جانب وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ سعودی قرض واپسی کا ٹائم فریم ایک سال ہے جبکہ ضرورت پڑی تو قرض واپسی میں توسیع بھی کر لیں گے اور دنیا میں انٹرسٹ ریٹ بڑھ رہے ہیں۔ہم نے تو سعودی عرب سے قرض مانگا ہی ایک سال کے لیے تھا قرض پر شرائط تو ڈالی جاتی ہیں ، لازم نہیں کہ ان کا نفاذ بھی کیا جائے۔ گزشتہ روز چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ اجلاس شروع ہو ا تو جماعت اسلامی کے سینٹر مشتاق احمد نے وزیر خزانہ سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ سعودی قرض کے معاہدے میں واپسی میں توسیع کے حوالے سے کوئی شق شامل ہے؟ پہلے قرضے 2.3 فیصد سود پر لیا تھا ، اس بار 4 فیصد سود پر کیوں لیا گیا جس پر وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ سعودی قرض واپسی کا ٹائم فریم ایک سال ہے جبکہ ضرورت پڑی تو قرض واپسی میں توسیع بھی کر لیں گے اور دنیا میں انٹرسٹ ریٹ بڑھ رہے ہیں سعودی قرض کا شرح سود چار فیصد ہونا کوئی بڑی بات نہیں ہے ہم نے تو سعودی عرب سے قرض مانگا ہی ایک سال کے لیے تھا قرض پر شرائط تو ڈالی جاتی ہیں ، لازم نہیں کہ ان کا نفاذ بھی کیا جائے جبکہ سعودی عرب نے کہا ہے کہ ہم نے کہیں دیوالیہ کیا تو یہ رقم واپس لے سکتے ہیں ہم دیوالیہ ہی نہیں کریں گے ۔وزیر خزانہ شوکت ترین کے جواب کے مطابق ہمارہ ایکسپورٹ میں 25 سے 28 فیصد اضافہ ہوا ہے

جبکہ روپے پر پریشر تھا اب روپیہ 174 پر آگیا ہے،اس وقت روپیہ انڈر ویلیو نہیں ہے، ایک دو روپے کا فرق ہے،سعودی عرب سے موخر ادائیگی پر تیل کی درخواست کی اس وقت اپنے تیل کے زخائر استعمال کر رہے ہیں،پٹرول پر سیلز ٹیکس اور پی ڈی ایل کو کم کیا،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 100 فیصد سے زائد اضافہ ہوا اور ہم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 40 فیصد تک اضافہ کیا ہے ہم کوشش کر رہے ہیں عوام پر کم سے

کم بوجھ پڑے جبکہ امپورٹڈ کوئلہ سے چلنے والے پلانٹس کیلئے کوئلہ تو امپورٹ کرنا پڑے گا کچھ پاور پلانٹس چلانے کیلئے تھر سے کوئلہ نکالا جارہا ہے آپ کہیں پٹرول امپورٹ کرنا بند کریں تو ایسا نہیں ہوسکتا انہوں نے مزید کہا کہ دو ارب ڈالر کی کورونا ویکسین خریدی گئی ہے ہم نے چینی، گندم امپورٹ کی جس کے باعث امپورٹ میں اضافہ ہوا ہے صرف جنوری میں امپورٹ بل میں 1.5 ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے،ہم نے سی بی یوز پر ڈیوٹی بڑھائی جس کے باعث گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…