پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

لاہور قلندرز نے ناقابل تسخیر قلعہ فتح کر لیا

datetime 11  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور قلندرز نے ناقابل تسخیر قلعہ فتح کر لیا، پی ایس ایل 7 میں ملتان سلطانز کو پہلی شکست،ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ لاہور قلندرز کی طرف سے اننگز کا آغاز کرنے کے لئے فخر زمان اور عبداللہ شفیق آئے، لاہور قلندرز کا مجموعی سکور پانچ ہوا تھا کہ عبداللہ شفیق انور علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے،

انہوں نے چار رنز بنائے۔ کامران غلام نے 42 رنز بنائے اور وہ عباس آفریدی کی گیند پر شاہنواز دھانی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا انہوں نے 37 گیندوں پر 60 رنز بنائے اور عمران طاہر کی گیند پر شاہنواز دھانی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ محمد حفیظ نے 43 رنز بنائے اور وہ شاہنواز دھانی کی گیند پر انور علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ فل سالٹ اور راشد خان ناٹ آؤٹ رہے، فل سالٹ نے 24 اور راشد خان نے ایک رنز بنایا۔ ملتان سلطانز کی جانب سے شاہنواز دھانی، انور علی، عمران طاہر اور عباس آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ مقررہ 20 اوورز میں لاہور قلندرز کی ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے اور ملتان سلطانز کو جیتنے کے لئے 183 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ہدف کو حاصل کرنے کے لئے ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز شان مسعود اور محمد رضوان نے کیا، شان مسعود نے 8 رنز بنائے اور وہ شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر عبداللہ شفیق کو کیچ دے بیٹھے۔ محمد رضوان نے 20 رنز بنائے، انہیں راشد خان نے آؤٹ کیا۔ رئیلی روسو کوئی رنز نہ بنا سکے انہیں راشد خان نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ صہیب مقصود نے 29 رنز بنائے اور وہ حارث رؤف کی گیند پر زمان خان کو کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے، ٹم ڈیوڈ نے 12 گیندوں پر 24 رنز بنائے انہیں زمان خان کی گیند پر فخر زمان نے کیچ آؤٹ کیا۔

انور علی نے پانچ رنز بنائے اور وہ زمان خان کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ عباس آفریدی ایک رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ خوشدل شاہ نے 22 رنز بنائے اور وہ حارث رؤف کی گیند پر عبداللہ شفیق کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ بلیسنگ موزاربانی شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔ عمران طاہر تین رنز بنا

کر زمان خان کی گیند پر بروک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، اس طرح ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 19.3 اوورز میں 130 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، لاہور قلندرز نے یہ میچ 52 رنز سے جیت لیا۔لاہور قلندرز کی جانب سے زمان خان نے تین جبکہ شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور راشد خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…