جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

لانگ مارچ سے پہلے تحریک عدم اعتماد آنے کا دعویٰ

datetime 9  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ لانگ مارچ سے پہلے تحریک عدم اعتماد آ جائے گی، عمران خان عوام میں گئے تو انکی کرپشن، نااہلی اور مہنگائی پر وہ خود انہیں بتائیں گے، عوام میں تو عمران خان اپنا اعتماد کھو چکے اب قومی اسمبلی میں کھو دیں گے جب انہیں اپنے نمبر کا پتہ چلے گا،

شہبازشریف نے حکومتی حلیف جماعت ایم کیو ایم سے بات کی تو انہوں نے ہماری تجاویز سے انکار نہیں کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہاکہ عوام اب نہیں چاہتے کہ وہ عمران خان یا مہنگائی کا بوجھ برداشت کریں،اب پنجاب کی عوام بھی بزدار کی مس مینجمنٹ کا بوجھ اٹھانا نہیں چاہتی، ہم سے بیس سے بائیس لوگ بات کرنا چاہتے ہیں۔ا نہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر اب کوئی فیصل آباد میں لڑ نہیں سکے گا،جو حالات بن چکے ہیں سب لوگ مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ مانگ رہے ہیں۔فیصل واڈا نے پہلے جھوٹی گواہی تھی یہ کیس تو تین سال سے الیکشن کمیشن میں چل رہا تھا،اب عدلیہ کو چاہئے کہ وہ فیصل واڈا کے معاملے کو نمٹا دے۔جی ڈی اے،(ق) لیگ اور ایم کیو ایم عوام سے ووٹ لے کر آئے کیایہ لوگ اس پرفارمنس کے بعد عوام میں جا سکیں گے۔پاکستان دنیا میں ایک سو چالیس واں کرپٹ ترین ملک بن چکا ہے۔صوبے پنجاب میں ڈیڑھ کروڑ میں ایس ایچ او لگ رہے ہیں خاتون اول کے خاوند خوب کرپشن کررہے ہیں۔عثمان بزدار نے اپنے لوگوں کو نوازنے کیلئے سولہ من پسند لوگوں کو سیمنٹ کے لائسنس دئیے،جو حالات ہو چکے ہیں لوگ چاہتے ہیں کہ عمران خان کل گھر چلے جائیں۔انہوں نے کہاکہ زرداری کو ماڈل ٹاؤن میں میاں صاحب نے ہی کھانا کھلایا تھا وہ ساتھ نہیں لائے تھے۔لانگ مارچ سے پہلے تحریک عدم اعتماد آ جائے گی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…