اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار اور منتخب حکومت کے ساتھ ہے، شیخ رشید

datetime 9  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد( آن لائن ) وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کہ اپوزیشن کی سیاست 50 دن کی رہ گئی ہے، 50 دن کے بعد عمران خان مزید مضبوط ہوجائیں گے۔ فیصل واوڈا کی نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔ عدم اعتماد لانے کا دعویٰ کرنیوالوں کو کو شکست ہوگی، یہ لوگ عدم اعتماد کیلئے بندے نہیں لاسکتے، مارچ میں کس کو لے کر آئیں گے۔

اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل اور حکومت کے ساتھ ہے، عمران خان سرخرو ہو نگے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کی سیاست الگ اور پیپلزپارٹی و ن لیگ کی سیاست الگ ہے، پوری اپوزیشن کے راستے جدا جدا ہیں، چوہدری شجاعت منجھے ہوئے سیاستدان ہیں یہ لوگ ہمارے اتحادیوں سے مدد مانگ رہے ہیں اس میں کوئی مسئلہ نہیں، مجھے یہ لوگ 23 مارچ کو بھی اسلام آباد آتے نظر نہیں آرہے، یہ سارے ٹی وی ٹی وی دیکھ رہے ہیں، ان سے پوچھتا ہوں کہ انہوں نے کیا لینے کے لئے اسلام آباد آنا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں، عدم اعتماد لانے کا دعوی کرنے والے لاکر دکھائیں، ان کو شکست ہوگی، یہ لوگ عدم اعتماد کیلئے بندے نہیں لاسکتے، مارچ میں کس کو لے کر آئیں گے، پوزیشن اپنی چارپائی کے نیچے جھاڑو دے، اپنے بندے پورے کرے، ان کی سیاست 50 دن کی رہ گئی ہے، 50 دن کے بعد عمران خان مزید مضبوط ہوجائیں گے،

آئندہ 50 روز پاکستانی سیاست کے لیے اہم ہیں، اپوزیشن کو پتہ لگ جائے گا،عمران خان سرخرو ہوں گے، کیوں کہ ان کے پاس موثر ہتھیار دیانت داری کا ہے۔وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کے کیسز میں بڑی جان ہے، اس وقت سب سے مضبوط کیس شہبازشریف اور حمزہ شہباز کا ہے، اور اسی لئے وہ زیادہ ایکٹو ہوئے ہیں، شہبازشریف نواز شریف سے

بڑے کرپٹ ہیں، نیب کے کیس میں عدالتوں نے بڑاوقت لیا، اس وقت 70 کیس میگا کرپشن کے ہیں ان کے فیصلے ہونے چاہئے، اگلے ڈیڑھ سال میں ان سترکیسوں کا فیصلہ کرانے کی کوشش کرینگے، اس بات کا اعتراف ہے کہ لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کا وعدہ پورا نہیں کرسکے۔فیصل واوڈا نااہلی کیس کے حوالے سے وزیرداخلہ نے کہا کہ گزشتہ

روز علی امین گنڈا پور کے بھائی کو بھی سپریم کورٹ نے اسٹے دے دیا تھا، فیصل واوڈا بھی سپریم کورٹ جائیں گے ۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ 14 فروری کو ایران کے وزیر داخلہ پاکستان آ رہے ہیں، 23 سال بعد آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم پاکستان آ رہی ہے، وزیراعظم عمران خان روس کا اہم دورہ کرنے جا رہے ہیں، وزیراعظم نے رینجرز اور ایف سی کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ کیا، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں وراثتی سرٹیفکیٹ دینے جا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…