ہفتہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2026 

دبئی میں پلاسٹک تھیلوں کے استعمال پرفیس وصولی کا اعلان

datetime 8  فروری‬‮  2022 |

دبئی(این این آئی)امارت دبئی نے پلاسٹک تھیلے استعمال کرنے والوں پراب فیس (جرمانہ)عائدکرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ماحولیاتی خدشات کے پیش نظردبئی میں ان کا استعمال دوسال میں بالکل غیرقانونی قراردے دیا جائے گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق حکومت کے زیرِانتظام دبئی میڈیا دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ پلاسٹک تھیلے کے استعمال پر25 فل چھ سینٹ جرمانے کا نفاذ یکم جولائی سے شروع ہوگا۔حکومت نے کہا کہ پائیداری اب عالمی سطح پر ایک ناگزیرامربن چکی ہے۔اس کو معاشرے کے طرزِعمل کو اس طرح تبدیل کرکے تقویت دی جاسکتی ہے کہ جس سے افراد کے ماحولیاتی اثرات کوکم سے کم کیا جاسکے۔حکومت نے کہا کہ پلاسٹک تھیلوں کے استعمال پر پابندی ضروری ہے کیونکہ امارت میں اونٹ اور کچھوے دونوں پلاسٹک کھانے سے مرچکے ہیں۔واضح رہے کہ فلک بوس عمارتوں میں گھرے دبئی شہر میں پہلے ہی کچھ گروسری اسٹورزعوام کو خریداری کے لیے دوبارہ قابلِ استعمال تھیلے ساتھ لانے کی ترغیب دے رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…