پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

زمین پھٹی نہ آسمان گرا2 لڑکیوں سے 20 ملزمان کی اجتماعی زیادتی

datetime 8  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )سندھ کے شہر نوکوٹ میں دو لڑکیوں کو اغواء کرنے کے بعد پوری رات زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے علاقے نوکوٹ 20ملزمان نے 13سالہ بچی سمیت دو لڑکیوں کو اغواکرنے کے بعد پوری رات زیادتی کا نشانہ بنایا۔اس حوالے سے ٹویٹر پر تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ’’نوکوٹ میں حوا کی

بیٹیوں کو روندا گیا پی پی کے ایم این اے فقیر شیر محمد بابلانی کا قریبی رشتے دار متاثرین کو دہمکا رہا ہے اور پی پی ایم پی اے میر طارق کا خاص آدمی ٹنگڑی برادری کا وڈیرہ علی نواز بھی ورثاء کو دہمکیاں دے رہا ہے افسوس ہر غلط کام سندھ حکومت کی سرپرستی میں ہوتا ہے۔ ایک صارف نے ٹویٹر پر لکھا کہ ’’نوکوٹ کے قریب 16 میل موری پر 20مسلح افراد دن دیہاڑے ایک گھر میں گھس کر چارد اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہیں ،مردوں بچوں اور خواتین پر تشدد کرتے ہیں اوردو حوا کی بیٹیوں کو اغوا کرلیتے ہیں۔گزشتہ اتوار کو نوکوٹ تھانہ کی حدود میں میں اسلحہ بردار ملزمان ایک گھر میں گھس کر 13 سالہ بچی سمیت دو لڑکیوں کو اغوا کر کے لے گئے۔ اہل خانہ نے تھانے جاکر واقعہ کا مقدمہ درج کرایا لیکن پولیس ملزمان کو گرفتار کرکے خواتین کو بازیاب کرانے میں ناکام رہی۔ملزمان ساری رات لڑکیوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی اور انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ بعدازاں اگلے روز لڑکیوں کو ایک پولیس اہلکار کے گھر چھوڑ کر چلے گئے۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دلبر تنگڑی، عطا محمد تنگڑی اور انیر حیدر تنگڑی سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر 8 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نےواقعے کی مقدمہ درج کر لیا اور ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے مختلف ٹیمیں چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں ۔ دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سندھ کے شہر نوکوٹ میں دو معصوم لڑکیوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی و تشدد کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس سے واقعہ کی مکمل رپورٹ فوری طور پر پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ میں لاقانونیت کو قابو کرنے کے لئے پولیس خلوص نیت کے ساتھ فرائض کو انجام دے اور واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے فوری یقینی اقدامات بھی کیئے جائیں۔ گورنر سندھ نے مذید کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کے ساتھ کسی بھی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔ دریں اثنا نوکوٹ کے گائوں محمدحنیف راجپوت کی

رہائشی دوخواتین سے ہونے والی اجتماعی زیادتی کے واقع اوراصل ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف پنگریوکی سول سوسائٹی سراپااحتجاج بن گئی سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افرادنے شوکت علی۔محمدارشد۔جاویدبلوچ۔اکبرعلی کی قیادت میں میڈیاکے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ ٹنگڑی برادری کے درجنوں افرادنے گاوں محمدحنیف راجپوت پرحملہ کرکے دوخواتین کواغوا کیااو

رانہیں دوران اغوا اجتماعی زیادتی کانشانہ بنایاورثا کی جانب سے مغوی خواتین کوبازیاب کرانے کی مسلسل اپیلیں کرنے کے باوجودپولیس نے مغوی خواتین کوبازیاب نہیں کرایاجوکہ پولیس کی نااہلی کاواضح ثبوت ہے سول سوسائٹی نے وزیراعلی سندھ اورآئی جی سندھ سے مطالبہ کیاہے کہ اس واقع میں ملوث اصل ملزمان کوفوری طورپرگرفتارکیاجائے اورانہیں قرارواقعی سزادی جائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…