منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

انڈیا کے امیر ترین آدمی مکیش امبانی نے ملک کی مہنگی ترین گاڑی خریدلی

datetime 8  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی نامور بزنس ٹائیکون مکیش امبانی نے ملک کی مہنگی ترین گاڑی خریدی لی ۔ تفصیلات کے مطابق مکیش امبانی نے تیرہ کروڑ 14لاکھ کی الٹر لگژری رولز رائس ایس یو وی خریدی ہے کہ بھارت کی سب سے مہنگی گاڑی بن گئی ہے ۔ خلیج ٹائمز کے مطابق مکیش امبانی کے نام پر گاڑی ممبئی ریجنل آفس میں گاڑی رجسٹرڈ کرائی گئی جبکہ اس کی

وی وی آئی پی نمبر کیلئےبارہ لاکھ روپے خرچ کیے گئے ہیں، گاڑی کا نمبر 0001ہے ۔ مکیش امبانی نے رولز رائس کی کلینان ایس یو وی پرچیز کی ہے اس سے قبل یہ گاڑی اجے دیوگن اور ٹی سیریز کے مالک بھوشن کمار کے پاس ہے تاہم مکیش امبانی کی گاڑی اس وقت ملک کی سب سے مہنگی ترین گاڑی ہے ۔ دوسری جانب گزشتہ سال نومبر 2021میں یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ بھارت کے بزنس مین اور ایشیاکے امیر ترین شخص مکیش امبانی اپنی فیملی کے ہمرا ہ برطانیہ شفٹ ہونے والے ہیں جبکہ ان کی کمپنی ریلائنس نے ان تمام خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے ۔ بھارتی میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئیں تھی کہ مکیش امبانی لندن کے علاقے سٹوک پارک میں 300ایکڑ کی جائیداد خریدی لی ہے جہاں پر وہ 49بیڈرومز پر مشتمل گھر تعمیر کریں گے اور اپنی فیملی کے ہمراہ وہاں پر منتقل ہو جائیں گے ۔ رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ انہوں نے یہ جائیداد 592کروڑ روپے میں خریدی جہاں پر وہ ایک ہسپتال اور ایک مندر تعمیر کریں گے جس پر ٹوٹل لاگت 100کروڑ روپے تک آئے گی ۔ تاہم ان تمام خبروں کی ریلائنس گروپ نے سختی سے تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ لندن کی پراپرٹی گالف کورس بنانے کیلئے خریدی گئی ہے لیکن یہ خبریں وہ وہاں منتقل ہو رہے ہیں بالکل بے بنیاد اور من گھڑت ہیں ۔ مکیش امبانی ہمیشہ ممبئی اپنی فیملی کیساتھ رہیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…