نوشکی (این این آئی)وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ دہشتگردوں کو شکست دینے والے فوجی جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے نوشکی پہنچے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دن فوجی جوانوں کے ساتھ گزارا اور دو فروری کو دہشتگردحملہ پسپا کرنے میں حصہ لینے والے
فوجیوں سے ملاقات کی ۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان بھی نوشکی پہنچے جہاں انہوں نے فوجی جوانوں سے ملاقات کی اور جوانوں سے خطاب بھی کیاجس میں وزیراعظم نے دہشتگردوں کو پسپا کرنے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔نوشکی دورے میں وزیراعظم اور آرمی چیف کو نوشکی میں جامع بریفنگ دی گئی