اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

پیپلز پارٹی کے خلاف الیکشن لڑنا ہے، شہباز شریف اور آصف علی زرداری کی ملاقات کے بعد شاہد خاقان عباسی کا بیان

datetime 6  فروری‬‮  2022 |

سانگھڑ(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئرنائب صدراورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم نے مستقبل دیکھنا اور پیپلزپارٹی کے خلاف الیکشن لڑنا ہے،میثاق جمہوریت نہیں مستقبل کا سوچنا ہے ،یوسف رضا گیلانی کو سینٹ اجلاس میں شرکت کرنی چاہئے تھی ،سیاسی جماعتیں آپس میں ملتی رہتی ہیں۔سانگھڑمیں ورکر کنونشن سے خطاب اور نواحی علاقے جھول میں

معروف سیاسی سماجی شخصیت میر جواد افسر تالپور کی رہائش گاہ پرمیڈیاسے بات چیت میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان نے مہنگائی کرکے غریب کا جینا دو بھر کر دیا ہے ہر شخص مہنگائی سے پریشان ہے الیکشن چوری کرتے وقت بڑے بڑے دعوے کئے گئے تھے مگر ملکی ترقی رک گئی ہے دنیا میں ہماری عزت نہیں رہی جب حکومت بدنیتی پر آجائے تو اسمبلی میں بل پاس ہوجاتے ہیں اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے سید یوسف رضا گیلانی کو اجلاس میں شرکت کرنی چاہئے تھی۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پارٹیوں میں اختلاف ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ مقابلہ کریں۔موجودہ حکومت کو ہٹانے کے لیے ہم سب متحد ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی کو سڑک پر نہیں گھسیٹا، سیاست میں اختلاف رائے ہوتا ہے۔ موجودہ حکومت ناکام ہو چکی ہے۔پارلیمنٹ میں اپوزیشن متحد ہے، پیپلزپارٹی سے بات چیت چلتی رہتی ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ، مہنگائی کے باعث پی ٹی آئی رہنمائوں کا اپنے حلقوں میں جانا مشکل ہوگیا، 3 سال میں سی پیک کا کوئی منصوبہ مکمل نہیں ہوا۔انہوں نے کہاکہ اکثر یہ سوال ہوتا ہے ن لیگ نے سندھ کے لیے کیا کام کیے ، این ایف سی ایوارڈ کے تحت جو پیسے وفاق کے پاس آتے تھے اٹھارویں ترمیم کے بعد بڑا حصہ صوبوں کے پاس آتا ہے، ن لیگ نے صوبوں کے حصوں کو دگنا کیا،

ہمارے دور میں سندھ کو جو رقم دی گئی وہ تاریخی تھی ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ملک میں امن و امان قائم کیا، ملک میں افرا تفری تھی، اس کو ٹھیک کیا۔انہوں نے کہا موٹروے صوبوں کو جوڑنے والامنصوبہ تھا، سی پیک منصوبے کیوں شروع نہیں ہوئے یہ جواب حکومت ہی دے گی ، موٹروے کا سکھر سے حیدرآباد التوا کاشکار ہے،

بڑے شہروں کو ماس ٹرانزٹ منصوبے کی ضرورت ہوتی ہے، گرین لائن بس منصوبہ 3 سال قبل مکمل ہوچکا تھا۔انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف کے دور حکومت میں سستائی اور عوام کو سہولیات مل رہی تھیں غریب دو وقت کی روٹی عزت سے کھاتا تھا ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری تھا ملک ترقی کر رہا تھا وفاق صوبوں کو حقوق دے رہا تھا دیکھ کر بہت افسوس ہوا سندھ میں تیرہ سال سے قائم پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت بھی سہولیات دینے میں

ناکام ہے عوام بنیادی سہولیات تعلیم صحت سے محروم ہیں اسکولوں میں اساتذہ اور معیاری تعلیم میسر نہیں ہے ڈسٹرکٹ اسپتال میں صحت کی سہولیات نہیں ڈاکٹر آفیسر آنے کو تیار نہیں ہیں سیاست کسی کی میراث نہیں ہے سانگھڑ بھی کسی کی میراث نہیں ہے عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے اگلے ماہ مریم نواز سانگھڑ کا دورہ کریں گی ۔اس موقع پرمیر جواد افسر تالپور اور ملک امتیاز اعوان نے اپنی برادری سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…