بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

مافیا نے عوام کی زندگیاں جکڑ دیں، لیڈر اور اسکے حواری بھی فراڈئیے ہیں، خواجہ آصف کی حکومت پر کڑی تنقید

datetime 6  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مافیا نے عوام کی زندگیاں جکڑ دی ہیں۔ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا کہ میں قید میں تھا جب ہمارا ساتھی ہم سے

دور ہوا، ساڑھے 3 سال قائد، اس کی بیٹی اور بھتیجے نے جیل کاٹی، پیپلز پارٹی نے بھی قربانی دی،بینظیر نے بھی قربانی دی۔حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ملک کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہے، حکومت کا کوئی ایک منصوبہ بتا دیں، لنگر خانے ایک ادارہ چلا رہا ہے، تمام مافیا نے عوام کی زندگیاں جکڑ دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنشنرز کا گزارا نہیں ہے، لوگ دوائیں نہیں لے سکتے، سانس لینا دشوار ہو گیا ہے، لیڈر بھی فراڈیا ہے اور اس کے حواری بھی فراڈیے ہیں۔خواجہ آصف نے کہاکہ عوام ہنسانے والے اور رلانے والے کو یاد رکھتے ہیں، عمران خان ایک شخص نہیں، کنٹینر والا کوئی اور تھا، وزیراعظم کوئی اور ہے۔رہنما مسلم لیگ (ن )نے کہا کہ ملک میں عوام کے نمائندے کی حکومت ہونی چاہیے، میں نہیں کہتا کہ ہماری حکومت آئے، کسی کی بھی حکومت آئے لیکن وہ عوام کی حکومت ہو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…