ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے وزیر اسلامی امور، دعوت ورہنمائی ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے کہا ہے کہ رمضان کے دوران 94 ممالک کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے اعلی معیار کی کھجوروں
کا تحفہ بھیجا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ انتہائی ضرورت مند ممالک کی فہرست تیار کی گئی ہے۔ شاہی تحفے سے دس لاکھ سے زیادہ افراد کو فائدہ ہوگا۔ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے بتایا کہ شاہی تحفہ کرونا وبا سے بچا کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ بھیجا اور تقسیم کیا جائے گا۔شاہی تحفے کے پروگرام کا افتتاح الاحسا کمشنری میں کھجوروں کی سعودی فیکٹری میں کیا گیا ہے جہاں کھجوروں کی پیکنگ اور سینیٹائزنگ کے انتظامات بھی براہ راست ناظرین کو دکھائے گئے۔سعودی وزیر اسلامی امور نے بتایا کہ کھجوریں موبائل کولڈ سٹوریج کے ذریعے بین الاقوامی کارگو کمپنیوں کے تعاون سے بھجوائی جائیں گی۔ یہ کھجوریں 94 ملکوں میں سعودی سفارتخانے، قونصلیٹ، مذہبی اتاشی اور اسلامی مراکز کے توسط سے تقسیم کی جائیں گی۔