جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

2 درجن سے زائد ارکان اسمبلی تحریک انصاف چھوڑنے کو تیار اپوزیشن کی کن جماعتوں سے رابطے کر لیے ؟سینئر صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 1  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئرصحافی حامد میر نے نجی ٹی وی نیو نیوز کے پروگرام میں دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے 25 ارکان پارٹی چھوڑرہے ہیں، ان میں سے 20 ارکان ن لیگ سے رابطے میں ہیں وہ ن لیگ کی ٹکٹ لینا چاہتے ہیں ۔ان میں سے 12 کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے جبکہ 8 کا تعلق سنٹرل

پنجاب سے ہے۔اب ن لیگ کے لیے مسلہ یہ ہے کہ ان کی قیادت نے کہا ہے کہ وہ جنوبی پنجاب میں تو ایڈجسٹمنٹ کر سکتے ہیں لیکن سنٹرل پنجاب میں بہت مشکل ہے۔باقی 5 میں سے ایک کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے۔4 افراد حکومتی  اتحاد سے تعلق رکھتے  ہیں جو کہ سندھ سےہیں اور وہ پیپلز پارٹی سے ٹکٹ لینے کے خواہاں ہیں۔خیبر پختواہ سے تعلق رکھنے والے رکن جمعیت العلما اسلام کا ٹکٹ لینا چاہتے ہیں۔دوسری جانب ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ لاہور سے دو وزرا نے مجھے خود بتایا کہ آئندہ الیکشن ہم پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑیں گے، میں نے جواب میں انہیں کہا کہ پھر آپ تحریک انصاف چھوڑ کیوں نہیں دیتے جس پر انہوں نے کہا کہ ہمارا دماغ خراب ہے ،نذیر چوہان کا حال دیکھا ہے ، ایک ہی دن میں ان پر 4پرچے ہوگئے ، عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ عمران خان بات دل میں رکھتے ہیں ، جب انہیں موقع ملتا ہے تو وہ سٹروک کھیلتے ہیں ، نور عالم خان کا معاملہ آپ کے سامنے ہے ، پرویز خٹک سے تو خیر صلح صفائی ہو گئی ، جہانگیر ترین گروپ کے لوگ بھی پی ٹی آئی کا ٹکٹ نہیں لیں گے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…