اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے 25 ارکان پارٹی چھوڑرہے ہیں، ان میں سے 20 ارکان ن لیگ سے رابطے میں ہیں جبکہ باقی 5 ارکان۔۔۔حامد میر کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 31  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی حامد میر نے نجی ٹی وی نیو نیوز کے پروگرام میں دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے 25 ارکان پارٹی چھوڑرہے ہیں، ان میں سے 20 ارکان ن لیگ سے رابطے میں ہیں وہ ن لیگ کی ٹکٹ لینا چاہتے ہیں ۔ان میں سے 12 کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے جبکہ 8 کا تعلق سنٹرل

پنجاب سے ہے۔اب ن لیگ کے لیے مسلہ یہ ہے کہ ان کی قیادت نے کہا ہے کہ وہ جنوبی پنجاب میں تو ایڈجسٹمنٹ کر سکتے ہیں لیکن سنٹرل پنجاب میں بہت مشکل ہے۔باقی 5 میں سے ایک کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے۔4 افراد حکومتی  اتحاد سے تعلق رکھتے  ہیں جو کہ سندھ سےہیں اور وہ پیپلز پارٹی سے ٹکٹ لینے کے خواہاں ہیں۔خیبر پختواہ سے تعلق رکھنے والے رکن جمعیت العلما اسلام کا ٹکٹ لینا چاہتے ہیں۔دوسری جانب ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ لاہور سے دو وزرا نے مجھے خود بتایا کہ آئندہ الیکشن ہم پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑیں گے، میں نے جواب میں انہیں کہا کہ پھر آپ تحریک انصاف چھوڑ کیوں نہیں دیتے جس پر انہوں نے کہا کہ ہمارا دماغ خراب ہے ،نذیر چوہان کا حال دیکھا ہے ، ایک ہی دن میں ان پر 4پرچے ہوگئے ، عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ عمران خان بات دل میں رکھتے ہیں ، جب انہیں موقع ملتا ہے تو وہ سٹروک کھیلتے ہیں ، نور عالم خان کا معاملہ آپ کے سامنے ہے ، پرویز خٹک سے تو خیر صلح صفائی ہو گئی ، جہانگیر ترین گروپ کے لوگ بھی پی ٹی آئی کا ٹکٹ نہیں لیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…