بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

مری کے عوام حکومتی نااہلی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، شاہد خاقان عباسی

datetime 30  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مری (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومتی نااہلی کا خمیازہ مری کے عوام بھگت رہے ہیں،مری میں کرفیو کا سماں جان بوجھ کر پیدا کیا گیا، چند افراد کی سزا اہل مری کو دی جارہی ہے۔میڈیا سے گفتگو

کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مری میں کرفیو کا سماں جان بوجھ کر پیدا کیا گیا، چند افراد کی سزا اہل مری کو دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مری کے لوگوں نے ہی برف باری میں ریسکیو آپریشن کیا، حکومتی نااہلی کا خمیازہ مری کے عوام بھگت رہے ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب میں بیوروکریسی کی تبدیلیاں پیسوں سے کی جاتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ حکومت پنجاب میں کرپشن کا طوفان ہے کوئی کام پیسوں کے بغیر نہیں ہوتا۔انہوںنے کہاکہ 3 سال میں مری کے 6 افسران تبدیل ہوئے ۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ مری میں پابندی لگا کر تشہر کی گئی اور سیاحوں میں خوف پیدا کیا گیا، چند افراد کی سزا اہلیان مری کو دی جا رہی ہے، اصل حقائق اور چند افراد کی کرپشن چھپانے کے لیے تمام فیصلے جلد بازی میں کئے جا رہے ہیں ،حکومت پہلے مری کو تحصیل کی سہولیات تو ضلعی کی بات بعد میں کرے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 8 ہزار گاڑیوں کی گرہ لگانا حکومتی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، مری کو مکمل طور پر کھولا جائے ، حکومت خود اس کے کھلنے کی تشہیر کرے کیونکہ یہ بین الاقوامی سیاحتی ہل سٹیشن ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…