اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

اگر ہم رسولؐ کی سنت کے مطابق زندگی گزاریں گے تو ہماری مشکلات ختم ہوجائیں گی، تبلیغی اجتماع رقت آمیز دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر

datetime 30  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی میں تبلیغی جماعت کا اجتماع اتوار کو رقت آمیز دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔مبصرین کے مطابق اجتماع کے آخری بیان اور دعا میں لاکھوں افراد موجود تھے۔اتوار کو نماز فجر کے بعد اجتماع میں اختتامی بیان بھائی چوہدری رفیق نے کیا۔انہوں نے

اپنے بیان میں کہا کہ تمام مسائل کا حل نماز میں ہے اگر ہم رسولؐ کی سنت کے مطابق زندگی گزاریں گے تو ہماری مشکلات ختم ہوجائیں گی۔اپنی زندگی میں تبلیغ راستہ چن لیں۔لوگوں کو دین کی دعوت دیں۔اصل زندگی کی تیاری کریں۔گناہوں سے بچیں۔نیکی کا راستہ اختیار کریں۔ہر وقت توبہ واستغفار کریں۔اگر ہم دین پر چلیں گے تو دنیا کے ساتھ آخرت میں بھی کامیاب ہوجائیں گے۔بیان کے بعد ہدایات بھائی نعیم شاہ نے دیں۔اجتماع کے آخر میں رقت آمیز دعا مولانا احمد بٹلہ صاحب نے کرائی۔دعا کراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اے اللہ ہم سب کے گناہوں کو بخش دے۔ہماری تمام مشکلات و پریشانیوں کو ختم فرمادے۔تمام بیماریوں اور وبا کو ختم فرمادے۔ہم سب کو دین کا کام کرنے کی توفیق عطا فرما۔پاکستان میں امن و سلامتی قائم فرما۔وطن عزیز کی حفاظت فرما۔بھائی چارگی پر چلنے کی توفیق دے.امت مسلمہ کے مسائل حل فرمادے۔ہماری تمام دعاؤں کو قبول کرلے۔دعا کے بعد چار روزہ اجتماع اختتام پذیر ہوگیا۔اجتماع میں تمام انتظامات و سہولیات مثالیں تھیں۔عوام کے جم غفیر کے باعث اجتماع گاہ کی موجودہ جگہ بھی کم پڑگئی۔اجتماع کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گِئے تھے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…