ملک کے مختلف شہروں میں کرونا کا پھیلائو بڑھنے لگا مردان میں 10روز کیلئے 19تعلیمی ادارے سیل

29  جنوری‬‮  2022

مردان ،لاہور ،راولپنڈی (این این آئی)مردان میں کوروناکیسز رپورٹ ہونے پر 19 تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر مردان نے کورونا کیسز سامنے آنے پر 19 تعلیمی اداروں کو 10روز کیلئے بند کیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری

کردیا گیا ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ انجینئرنگ یونیورسٹی مردان اور مینجمنٹ سائنسز کالج سمیت 17 اسکولوں کو بند کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق تعلیمی اداروں کو کورونا کا مزید پھیلاؤ روکنے کیلئے بند کیا گیا اور مردان میں اب تک 42 تعلیمی ادارے بند کیے جاچکے ہیں۔دوسری جانب کورونا وبا کی پانچ ویں لہر کے باعث پنجاب کے دو اضلاع کے اسکولوں میں چھٹی جماعت تک 31 جنوری تک 50 فیصد حاضری کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔پنجاب حکومت کے مطابق لاہور اور راولپنڈی کے اسکولوں میں 50 فیصد حاضری کا سلسلہ اب 15 فروری تک جاری رہیگا جس کا اطلاق دونوں شہروں کے تمام نجی اور سرکاری اسکولوں پر ہوگا۔دوسری جانب پشاور میں کورونا کے پھیلاؤکے باعث ضلعی انتظامیہ نے مزید 8 تعلیمی ادارے ایک ہفتہ کیلئے بند کر دئیے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ تعلیمی ادارے ایک ہفتے تک بند رہیں گے اور تعلیمی ادارے کھلنے پرصرف ویکسینیٹڈاسٹاف کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…