جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

مری میں دوبارہ ہائی الرٹ جاری ڈپٹی کمشنر آفس میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم

datetime 22  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)آزاد کشمیر، گلگت بلتستان او روفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کے باعث سردی کی شدت بڑھ گئی،چمن اور کوئٹہ سمیت کئی علاقوں میں برف باری سے راستے بند ہونے زمینی رابطے منقطع ہوگئے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو شدیدمشکلات کا سامنا رہا،کئی اضلاع میں بجلی بھی معطل ہوگئی،سردی کی شدت بڑھنے سے

گیس کی لوڈشیڈنگ نے مشکلات میں اضافہ کر دیا، لکڑی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر نے لگیں۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں بارش کاسلسلہ ہفتہ کو بھی جاری رہا جبکہ مری سمیت پہاڑی علاقوں میں برف باری وقفے وقفے سے جاری جارہی۔کوئٹہ اور چمن سمیت بلوچستان کے کئی اضلاع میں شدید برفباری کے باعث مختلف مقامات پرقومی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔شمالی وزیرستان کے علاقوں رزمک اور شوال سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری رہا۔ملکہ کوہسار مری میں چند دن کے وقفے کے بعد برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا شدید برف باری کے پیشِ نظر پی ڈی ایم اے اور این ایچ اے کا عملہ مشینری کی مدد سے برف ہٹانے میں مصروف رہا۔ادھر ملتان، رحیم یارخان اور لودھراں سمیت جنوبی پنجاب میں بارش کی وجہ سے درجنوں فیڈرٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں وقفے وقفے سے بارش اور اولے بھی پڑے جبکہ پشاور میں موسلادھار بارش نے سردی کی شدت بڑھا دی تاہم بارش سے مختلف مقامات کی سڑکوں پرپانی بھی جمع ہو گیا اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے ادھر گزشتہ روز شانگلہ کے علاقہ الپوری فیض آباد میں لینڈ سلائیڈنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

دریں اثناء محکمہ موسمیات کے چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز نے کراچی میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں سردار سرفراز نے بتایا کہ شہر میں تیز گرد آلود ہوائیں آج شام تک چلنے کا امکان ہے، ہوائیں 40 سے45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں، ہواؤں کے جھکڑ کی رفتار 50 کلو میٹر فی گھنٹہ تک بھی جا سکتی ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ کراچی شہر میں تیزگرد آلود

ہوائیں چلنے سے موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔سردار سرفراز کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 14 فیصد ہے دریں اثناء ملکہ کوہسار مری میں ایک مرتبہ پھر ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے جبکہ مری میں ہفتے سے پیر تک شدید برف باری کی پیشگوئی کی گئی۔برف باری کی پیش گوئی کے بعد ضلعی انتظامیہ، ٹریفک پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر آفس میں ایمرجنسی کنٹرول روم بنا دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…