جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

شدید برفباری میں امریکا کینیڈا سرحد پر نومولود سمیت چارلاشیں برآمد

datetime 22  جنوری‬‮  2022 |

اوٹاوہ(این این آئی)امریکا اور کینیڈا کی سرحد پر جمادینے والی سردی کے دوران چارلاشیں ملی ہیں جن میں نومولود بھی شامل ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق کینیڈا امریکا سرحد پر دو الگ الگ مقامات سے چارلاشیں ملی ہیں۔ چاروں افراد جمادینے والی سردی میں ٹھٹھر کر مر گئے تھے۔

کینیڈین پولیس کا کہنا تھا کہ ایک مقام سے میاں بیوی اور نومولود کی لاش ملی ہے جب کہ تھوڑی دور کے فاصلے پر ایک نوجوان کی لاش بھی ملی ہے۔پولیس کے مطابق ان چاروں افراد کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک گروہ نے اس وقت اغوا کیا تھا جب یہ لوگ برفباری سے لطف اندوز ہونے آئے تھے۔جس علاقے سے یہ لاشیں ملی ہیں وہاں درجہ حرارت منفی 35 سینٹی گریڈ تھا۔ادھر امریکی پولیس کا دعوی ہے کہ اسی علاقے سے پولیس انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک مشتبہ شخص کو حراست میں بھی لیا ہے جس کی گاڑی میں دو بھارتی شہریت بغیر سفری دستاویزات کے موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…