جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

شہزاد اکبر نالائق اکبر ہے، عنقریب فارغ ،ان کی جگہ ایک شخص انٹرویو بھی دے چکا ہے، نیب ترامیم سے فائدہ نہیں لینا چاہتے، یہ این آر او ہے ،ہم اس کا حصہ نہیں بنیں گے، عطا اللہ تارڑ

datetime 20  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز نے بریت کی درخواست واپس لے لی ہے، حمزہ شہباز نیب کی دونوں ترامیم کا فائدہ نہیں لینا چاہتے، یہ ترامیم حکومت نے اپنے فائدے کے لیے کروائی ہیں،یہ این آر او ہے اور ہم اس

این آر او کا حصہ نہیں بنیں گے،ہم سانحہ مری کی تحقیقاتی رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں، شہزاد اکبر نالائق اکبر ہے، عنقریب فارغ ہونے والے ہیں اوران کی جگہ ایک شخص انٹرویو بھی دے چکا ہے۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت انتقام کی سیاست کر رہی ہے ،حمزہ شہباز 2 سال پابند سلاسل رہے ،رمضان شوگر مل کیس میں ثابت کریں گے ہمارا کوئی کردار نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مری سانحے سے متعلق اسمبلی کا اجلاس ہماری ریکوزیشن پر بلایا گیا ہے ،یہ انتہا کا ظلم ہے چند افراد کو او ایس ڈی بنا کر اصل ذمہ داران کو چھوڑ دیا گیا ،ہم سانحہ مری کی تحقیقاتی رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں، مطالبہ ہے اصل ذمہ داران کو کٹہرے میں لایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سکون کی نیند سو رہے تھے اورمری میں لوگ ٹھٹھر کر مر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر نالائق اکبر ہے، تین سال سے ناکام ہورہا ہے، سر توڑ کوشش کر رہا ہے کسی طرح شہباز شریف کو گرفتار کروا دے ،ڈیڑھ ڈیڑھ گھنٹے کی پریس کانفرنس کرتا ہے لیکن ثبوت کوئی عدالت میں پیش نہیں کرتا ،شہزاد اکبر عنقریب فارغ ہونے والے ہیں ان کی جگہ ایک شخص انٹرویو بھی دے چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…