جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

ہفتے میںتین چھٹیاں برطانوی شہریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

datetime 18  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) برطانیہ کی مایہ ناز جامعات آکسفورڈ اور کیمبرج نے ہفتے میںچھ کے بجائے چاردن کام پر ٹرائل کا آغاز کردیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی کیمرہ ساز کمپنی کینن میں اب ملازمین ہفتے میں پانچ یا چھ دن کے بجائے پیر سے جمعرات یعنی صرف 4 دن کام

کریں گے۔کیمرہ بنانے والی کمپنی نے یہ اقدام آکسفورڈ اور کیمبرج یونیورسٹی کے ٹرائل کا حصہ بننے کے لیے اٹھایا ہے۔ یہ ٹرائل 6 مہینے جاری رہیں گے۔ہفتے میں چاردن کام کے ٹرائل کا مقصد ملازمین میں اوقات کار کی کمی سے پیدا ہونے مثبت تبدیلیوں اور پیداواری صلاحیتوں میں اضافے کا جائزہ لینا ہے۔ہفتے میں چارروز کام کی مہم ایک سماجی تنظیم نے چلائی تھی جس کے بعد آکسفورڈ، کیمبرج، بوسٹن اور تھنک ٹینک بھی اس مہم میں شامل ہوگئے۔جامعات کے اس مہم میں شرکت اور تجویز پر کیمرہ ساز عالمی شہرت یافتہ ادارے کینن نے 6 ماہ کے ٹرائل کا حصہ بننے کا اعلان کیا ۔قبل ازیں متحدہ عرب امارات میں بھی ساڑھے چار دن کام کا فارمولا نافذ کردیا گیا ہے۔ پیر سے جمعرات فل ڈے جب کہ جمعہ کو ہاف ڈے دیا جاتا ہے۔متحدہ عرب امارات میں اداروں کو جمعے کے روز ہاف ڈے کے بجائے ورک فرام ہوم کا آپشن بھی دیا گیا ہے لیکن امارات میں ہفتے میں ڈھائی روز چھٹی مقصد سیاحت کو فروغ دینا بتایا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…