جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایل این جی ٹرمینل معاہدہ ، قطر کا پاکستان کیلئے بڑا اعلان

datetime 11  جنوری‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی) قطری وزیر نے پورٹ قاسم میں بننے والے نجی ایل این جی ٹرمینل میں شیئر ہولڈر بننے کا اعلان کردیا ، ایل این جی ٹرمینل بنانے کیلئے جنوری کے آخر میں حتمی معاہدہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وزارت بحری امور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان اور قطر کے

درمیان ایل این جی ٹرمینل کے معاہدے کے حوالے سے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی اور قطر کے وزیر مملکت برائے توانائی و سی ای او قطر انرجی سعد شیریدہ الکعبی کی ویڈیو کانفرنس ہوئی۔وفاقی سیکریٹری بحری امور، سیکریٹری پٹرولیم، چیئرمین اوگرا اور دیگر نے بھی ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی۔قطری وزیر نے پورٹ قاسم میں بننے والے نجی ایل این جی ٹرمینل میں شیئر ہولڈر بننے کا اعلان کردیا ، قطر انرجی پورٹ قاسم پر قائم کیے جانے والے نجی شعبے کے ایل این جی ٹرمینل میں شیئر ہولڈر ہوگی۔پورٹ قاسم میں ایل این جی ٹرمینل بنانے کے لئے جنوری کے آخر میں حتمی معاہدہ ہوگا ، قطری وزیر الکعبی دورہ پاکستان میں معاہدے پر دستخط کریں گے۔وزارت بحری امور کا کہنا ہے کہ ایل این جی سیکٹر میں قطر نے پاکستان کی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…