جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستانیوں کے کرپٹو کرنسی میں ڈوبے 18 ارب کی واپسی کی امید پیدا ہو گئی

datetime 11  جنوری‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)پاکستانیوں کے کرپٹو کرنسی میں ڈوبے ہوئے 18 ارب روپے کی واپسی کی امید پیدا ہو گئی۔عالمی کرپٹو ایکسچینج بائینانس نے اس حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کر لیا۔بائینانس نے کرپٹو کرنسی کے 2 ماہر تفتیش میں

تعاون کے لیے نامزد کر دیے۔بائینانس کی جانب سے نامزد کیے گئے دونوں ماہر امریکی محکمہ خزانہ کے سابق ملازم ہیں۔ایف آئی اے کے ہیڈ آف سائبر کرائم عمران ریاض نے بتایا کہ بائینانس کے امریکی ماہرین مالی جرائم کی تحقیقات کرتے رہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ بائینانس کی جانب سے ایف آئی اے سے پہلا رابطہ فون پر کیا گیا، بعد میں بائینانس کی جانب سے باقاعدہ طور پر ای میل بھی موصول ہوئی ہے۔عمران ریاض نے بتایا کہ بائینانس کے مطابق فراڈ کی تحقیقات میں ایف آئی اے سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے گزشتہ دنوں کرپٹو کرنسی میں 18 ارب سے زائد کے فراڈ کے حوالے سے عالمی کرپٹو ایکسچینج بائینانس کو نوٹس جاری کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…