بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف علاج کروا کر واپس آئینگے اس سے پہلے نہیں آئینگے،ن لیگ نے واضح اعلان کردیا

datetime 10  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئرنائب صدراورسابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ نواز شریف نے ڈیڑھ ارب کی مشینری مری کیلئے دی ہوئی ہے، نواز شریف علاج کروا کر واپس آئیں گے اس سے پہلے نہیں آئیں گے۔پیرکو احتساب عدالت میں

پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے 23 مارچ کو لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے، 23 مارچ کو پریڈ کے بعد عوام کی پریڈ ہوگی، جتنے لانگ مارچ ہوں گے حکومت پر اتنا ہی دبائو بڑھے گا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے، جو کیسز بنائے گئے ہیں پورا پاکستان جانتا ہے، مقدمے کی حیثیت سب جانتے ہیں یہ کیس بنتا ہی نہیں، نیب پراسیکیوٹر خود پریشان ہے کہ کیا کیس ہے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کی حیثیت آپ سب نے دیکھ لی ہے، چیئرمین نیب بتائیں کہ ہمارے خلاف کون سے کیس ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس حکومت پر کرپشن کے اسکینڈل ہیں،لیکن چیئرمین نیب خاموش ہیں، نیب نے ملک کے اندر تباہی پھیلائی ہے، ملک میں آج کوئی کام کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف نے ڈیڑھ ارب کی مشینری مری کیلئے دی ہوئی ہے، آج سے پہلے کبھی مری میں برف سے پھنسنے سے اموات نہیں ہوئی تھیں، کوئی ذمہ داری قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہے، ایک لفظ اظہار ہمدردی نہیں کر سکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…