پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان سیاسی لاوارث، حکومت کے قدم ڈگمگا رہے ہیں ،ان کے جانے کے اسباب پیدا ہو چکے، خواجہ آصف

datetime 9  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ (این این آئی)مسلم لیگ (ن )کے رہنما خواجہ آصف نے وزیراعظم عمران خان کو سیاسی لاوارث قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے قدم ڈگمگا رہے ہیں اور ان کے جانے کے اسباب پیدا ہو چکے ہیں،یہ لوگ تباہی کی تبدیلی لیکر آئے ہیں، پی ٹی آئی کے اپنے ووٹرز بھی ناکامی کا اعتراف کر رہے ہیں،مری کے معاملے پر ایک وزیر نے بیان دیا تھا کہ

ایک لاکھ گاڑیاں داخل ہوئیں، یہ ترقی کی علامت ہے، فواد چوہدری اس لیے بول رہے ہیں کہ وہ شیخ رشید کی جگہ لینا چاہتے ہیں۔ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کے قدم ڈگمگا رہے ہیں اور ان کے جانے کے اسباب پیدا ہو چکے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ یہ لوگ تباہی کی تبدیلی لیکر آئے ہیں، پی ٹی آئی کے اپنے ووٹرز بھی ناکامی کا اعتراف کر رہے ہیں۔وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان ایک سیاسی لاوارث ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے زیادہ تر لوگ سیاسی مسافر ہیں اور پارٹیاں بدلنے والوں کی کوئی عزت نہیں ہوتی۔مری میں پیش آنے والے افسوسناک سانحے پر گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما نے کہا کہ مری کے معاملے پر ایک وزیر نے بیان دیا تھا کہ ایک لاکھ گاڑیاں داخل ہوئیں، یہ ترقی کی علامت ہے، فواد چوہدری اس لیے بول رہے ہیں کہ وہ شیخ رشید کی جگہ لینا چاہتے ہیں۔رہنما ن لیگ نے کہا کہ 68 فیصد لوگوں نے کہا کہ مہنگائی کے ذمہ دار عمران خان ہیں، شہباز شریف کے دور میں ادویات مفت ملتی تھیں اور کینسر کا علاج مفت تھا۔خواجہ آصف نے کہا کہ احتساب کے اداروں سے پوچھتا ہوں کہ جو آپ کر رہے ہیں درست کر رہے ہیں، کیا کرپشن صرف ہم میں نظر آتی ہے، باقی دودھ کے دھلے ہیں، 185 کا ڈالر ہو گیا، جب 97،98 تھا تو ہمیں گالیاں دیتے تھے، ان حکمرانوں نے تو ملک گروی رکھ دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…