جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

مری کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ

datetime 9  جنوری‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مری کے برفباری سے متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کیااور گھڑیال سمیت متاثرہ علاقوں کا3 گھنٹے طویل دورہ کیا اورمتاثرہ علاقوں میں جاری ریلیف آپریشن کا جائزہ لیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سانحہ مری کی اعلیٰ سطح کی انکوائری کرانے کااعلان کیا-ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب کی سربراہی میں کمیٹی 7روز میں رپورٹ پیش کرے گی

اورمری میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا کے لئے ایک کروڑ 76لاکھ روپے مالی امداد کااعلان بھی کیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مری کو ضلع بنانے کی اصولی منظوری دے دی اور فوری طورپر ایس پی او رایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی تعیناتی کی ہدایت بھی کی-گھڑیال میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ریلیف کمشنر/سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور دیگر نے ریسکیو و ریلیف آپریشن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور مری میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کے بارے میں رپورٹ پیش کی گئی- کمشنر راولپنڈی ڈویژن،سی پی او راولپنڈی او رڈپٹی کمشنر راولپنڈی،سی ٹی او راولپنڈی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کوالمناک واقعہ کے مختلف پہلوئوں سے آگاہ کیا اور ٹریفک مینجمنٹ پلان کے بارے میں بریفنگ دی- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر مری میں گنجائش سے زیادہ گاڑیوں کی آمد پر شدید برہمی کااظہار کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے واضح کیاکہ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں غفلت یا کوتاہی کے ذمہ دارو ںکے خلاف بلاامتیاز ایکشن لیا جائے گا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے مالی امداد کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ مالی امداد کسی غم کا مداوا نہیں لیکن ہم غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں-انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں اورحکومت سوگوار خاندانوں کوتنہا نہیں چھوڑے گی- افسوسناک واقعہ پر ہر پاکستانی کا دل دکھی ہے- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ مری کو ضلع بنانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے اوراس ضمن میں چیف سیکرٹری اورسینئر ممبربورڈ آف ریونیو سے تجاویز طلب کرلی ہیں-پنجاب حکومت نے مری میں آئندہ ایسے واقعات کو روکنے کیلئے سینئر افسران کو تعینات کرنے کافیصلہ کیاہے-مری میں فوری طورپر ایس پی او رایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے عہدو ںکے افسروں کو تعینات کیاجائے گا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مری میں 2نئے تھانوں کے قیام کی بھی

منظوری دے دی-مری میںسیاحوں کے رش کو کنٹرول کرنے کیلئے سنی بینک اورجھیکا گلی میں 2پارکنگ پلازے بنائے جائیں گے – ان پارکنگ پلازوں سے شٹل سروس کے ذریعے سیاحوں کو مال روڈ تک لایا جائے گا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ آئندہ سے مری میں گاڑیوں اورسیاحوں کے داخلے کو کنٹرول کیاجائے گا-مخصوص حد سے زیادہ گاڑیوں اور لوگوں کو مری میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی-وزیراعلیٰ نے مری جانے والی رابطہ سڑکو ںکی تعمیر کی منظوری بھی دی ہے

جس سے مری آنے اورجانے والو ںکوآمدو رفت میں آسانی ہوگی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مزید ہدایت کی کہ مری میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے اور آئندہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کے لئے شارٹ ٹرم اورلانگ ٹرم پلاننگ کی جائے گی اور ایس او پیز پر ازسرنو نظرثانی کریں گے-ریسکیو1122 کے عملے کو ٹریل بائیکس اور وائرلیس سیٹ دئیے جائیںگے-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے مری میں اوورچارجنگ کرنے والے ہوٹلوں کے خلاف کارروائی کا

حکم دیا ہے-مری میں ہوٹلوں کے کرائے میں اوورچارجنگ قطعی طورپر قابل برداشت نہیں- صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت،ایم این اے صداقت عباسی،ایم پی ا ے لطاسب ستی،ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،سینئر ممبر بورڈآف ریونیو،سیکرٹری تعمیرات و مواصلات،کمشنر راولپنڈی ڈویژن،آر پی او راولپنڈی، سی پی او راولپنڈی ، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی-

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…