جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

وزراء سڑکوں پر کھڑے ہوکر ویڈیو بنا کر میڈیا کو بھیج رہے ہیں،حکمران اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے متاثرین پر ذمہ داری ڈال رہے ہیں، حکومت کو عوام کی پرواہ نہیں ،ن لیگ کا اموات پر اظہار افسوس

datetime 8  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مری اور گلیات میں رش میں پھنسی گاڑیوں میں اموات پر رنج وغم اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزراء سڑکوں پر کھڑے ہوکر ویڈیو بنا کر میڈیا کو بھیج رہے ہیں،حکمران اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے متاثرین پر ذمہ داری ڈال رہے ہیں، حکومت کو عوام کی پرواہ نہیں ، یہ بد نصیبی ہے ،

حکمران ناکامی تسلیم کریں ،لوگوں کو الزامات مت دیں،مری سانحہ کے ذمہ دار عمران خان اور عثمان بزدار ہیں،حکومت کو اپنی غفلت کا اعتراف کرنا پڑے گا،ذمہ داران کو سزا دینی پڑے گی،حکمرانوں کو اپنی غفلت کا عوام کو حساب دینا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی ، رکن اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی اور مریم اور نگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔شاہد خاقان عباسی ے کہاکہ گزشتہ رات مری میں بہت بڑا سانحہ ہوا ،ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق اکیس افراد جاں بحق ہوئے ہیںجن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مقامی لوگ پہنچ کر پھنسے لوگوں کی مدد کررہے ہیں،بہت سے علاقوں میں ابھی امدادی ٹیمیں نہیں پہنچیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کی بہت بڑی ناکامی ہے ،وزراء سڑکوں پر کھڑے ہوکر ویڈیو بنا کر میڈیا کو بھیج رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکمران اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے متاثرین پر ذمہ داری ڈال رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ملک کی بدنصیبی ہے کہ ایسی حکومت ہے جس کو عوام کی پرواہ نہیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعلی بزدار نے انتظامیہ کو اچھے انتظامات پر مبارکباد پیش کی تھی آج کہتے ہیں معلوم نہیں۔ انہوںنے کہاکہ مری میں ہر سال برف پڑتی ہے ،برفباری سے نمٹنے کے انتظامات کے لیے شہبازشریف مری میں آکر خود اجلاس کرتے تھے۔ انہوںنے کہاکہ جو لوگ پھنسے ہیں انہیں نکالنے کی کوشش کی جائے۔

انہوں نے کہاکہ حکمران ناکامی تسلیم کریں لوگوں کو الزامات مت دیں،حکومت کو اپنی غفلت کا اعتراف کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ اربوں روپے کی مشینری مری میں موجود ہے تاہم کوئی منصوبہ نہیں۔ انہوںنے کہاکہ ذمہ داران کو سزا دینی پڑے گی،ان حکمرانوں کو اپنی غفلت کا عوام کو حساب دینا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ مری سانحہ کے ذمہ دار

عمران خان اور عثمان بزدار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت نے برفباری کے مقابلہ کے لیے کوئی انتظامات نہیں کیے۔ مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہاکہ ایبٹ آباد کی طرف سے باآسانی امدادی کارروائیاں شروع کی جاسکتی تھی ،بہت بڑی تعداد میں سیاح پھنسے ہوئے ہیں ،لوگ سیاحوں کو برف کے نیچے سے نکال کر اپنے گھروں کو لے کر جارہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ علاقے میں کھانے پینے کی اشیاء کی قلت ہے اور حکومت نے مری اور گلیات کے علاقوں کو آفت زدہ قراردے دیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…